سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ ہوگئے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقاسحاق ڈار 22 اور 23 جولائی کو منیلا, فلپائن میں ہونے والے 33ویں آسیان ریجنل فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اسحاق ڈار علاقائی اور عالمی سیاسی و سیکیورٹی امور پر اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، پاکستان ایشیا پیسیفک خطے میں امن، استحکام اور مکالمے سے وابستگی کا اعادہ کرے گا۔
اسحاق ڈار آسیان فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اہم شخصیات سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار منیلا میں اہم سفارتی رابطوں کے ذریعے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔