علی رامے :حکومت پنجاب نے جولائی تا دسمبر 2026 کے لیے نئے لیبر ریٹس نافذ کر دیے ہیں۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی یومیہ اور ماہانہ اجرتوں کا ازسرنو تعین کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ہنرمند مزدور کی یومیہ اجرت ایک ہزار 538 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مستری، الیکٹریشن، پلمبر، ویلڈر اور دیگر ہنرمند مزدوروں کی یومیہ اجرت 2 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مالی، چین مین اور دیگر نیم ہنرمند کارکنوں کی روزانہ اجرت ایک ہزار 560 روپے مقرر کی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر خدمات انجام دینے والے مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے لیبر ریٹس کا اطلاق سرکاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی اسکیموں اور سرکاری ٹھیکوں کے تخمینوں پر ہوگا، جس کے باعث منصوبوں کی لاگت اور تخمینوں میں بھی مناسب تبدیلی آئے گی۔
محکمہ خزانہ نے مزدوروں کی اجرت پر آئندہ 6 ماہ کی اجرت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔