شہزاد خان ابدالی:نجی کمپنیوں کے 5 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں کمی نہ آ سکی، شہری اب بھی مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق نجی کمپنیاں 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 900 روپے سے 1030 روپے تک میں فروخت کر رہی ہیں، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں جبکہ انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
شہریوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی کمپنیوں کے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور عوام کو مناسب نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔