ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ہربنس پورہ میں عدالت پیشی پر جانے والا نوجوان فائرنگ سے قتل

  ہربنس پورہ میں عدالت پیشی پر جانے والا نوجوان فائرنگ سے قتل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ہربنس پورہ کے علاقے میں عدالت پیشی کے لیے جانے والے نوجوان کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول سعد اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر عدالت میں پیشی کے لیے جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سعد موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سعد چند ماہ قبل ایک قتل کیس میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
Voice
 
 
 

Response complete