عابد چودھری:کنال روڈ پر اسکائی لینڈ پل کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور نہر سے لاش نکال کر قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔