ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈولفن سکواڈ کا پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے مزنگ چونگی میں ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سازی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم حسنین آن لائن لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ سازی کا سامان فروخت کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 500 سے زائد گڈی کاغذ، بانس کی سٹکس اور پتنگوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا دیگر خام مال برآمد کیا گیا۔

ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مزنگ کے حوالے کر دیا ہے، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈولفن نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ سازی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک اور غیر قانونی رجحانات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔