سٹی 42: لاہور میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں
نشتر ٹائون، مین فیروزپور روڈ، راوی ٹائون، شاہدرہ ٹاؤن میں خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں ، علامہ اقبال ٹائون، ٹھوکر، اڈا پلاٹ، رائیونڈ کی دیہی یونین کونسلز میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے
آپریشن ٹیموں کو متوقع بارش سے قبل تمام کمرشل مارکیٹس اور کنٹینرز 100 فیصد کلیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ، تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر 100 فیصد کلیئر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی
سی ای او بابر صاحب دین نے کہا بارش کے پانی کی بہتر نکاسی کیلئے سڑک کنارے جمی مٹی فوری ہٹائی جائے، افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر عملے کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔ لاہوریوں کو صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ شہری بارش کے دوران صفائی عملے سے تعاون کریں، گلی محلوں میں کوڑا پھینکنے سے گریز کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App