سٹی 42 : اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں چور گھر سے زیورات اور لاکھوں روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔
اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں گھر میں چوری کی واردات ہوئی، چور 10 تولے سے زائد زیوارت اور 40 لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہری نے تھانہ نون پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی، جس میں کہا گیا ہے کہ چور جھنگی سیداں میں واقع گھر میں تالے توڑ کر داخل ہوئے، گھر سے سونے کا ہار، بالیاں، گلے کی چین، انگوٹھیاں اور نقدی غائب تھی۔
پولیس نے درخواست کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ۔