ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی جیولری کی ایکسپورٹ پر عائد پابندی ختم ؛ وزارت تجارت

سونے کی جیولری کی ایکسپورٹ پر عائد پابندی ختم ؛ وزارت تجارت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے، وزیر اعظم کو جیولری کی برآمد کی بحالی کیلئے سمری بھجوا دی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چئیرمین جاوید حنیف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سونے کی جیولری کی ایکسپورٹ پر پابندی کا معاملہ ڈسکس ہوا۔نمائندہ جیولری سیکٹر نے کہا کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر مئی میں پابندی عائد کی گئی تھی، ایف بی آر کے ایس آر او کے تحت  پابندی 30 جون تک کیلئے تھی،ہماری درخواست ہے کہ جیولری کی برآمدات پر پابندی ختم کی جائے۔

حکام وزارت تجارت نے کہا کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے، وزیر اعظم کو جیولری کی برآمد کی بحالی کیلئے سمری بھجوا دی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد معاملہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں بھیجا جائے گا۔