ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کیلئے خوشخبری، نادرا کا 3 بڑے سینٹرز بنانے کا اعلان

شہریوں کیلئے خوشخبری، نادرا کا 3 بڑے سینٹرز بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئےکراچی میں مزید 3 بڑے سینٹرز بنانے کا اعلان کیا ہے، جس سے شہری باآسانی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

نادرا کے ترجمان سید شباہت علی کے مطابق ملیر کینٹ، ملیر اور سرجانی ٹاؤن میں نادرا کے بڑے مراکز قائم ہوں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ نادرا پاک آئی ڈی کی فیس وہی ہے جو سینٹرز میں وصول کی جاتی ہے، اوورسیز پاکستانی زیادہ تر نادرا پاک آئی ڈی استعمال کر رہے ہیں۔

نادرا کے ترجمان نے کہا کہ شناختی قوانین میں تبدیلی عوام کی سہولت کیلئے کی گئی ہے، پیدائش، موت، شادی، طلاق کے سرٹیفکیٹ یونین کونسلز جاری کرتی ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین سینٹر اور افسران کی ایف آئی اے تفتیش جاری ہے، میڈیا کو جلد نکالے گئے افسران اور زیرِ تفتیش اہلکاروں کی تفصیل دی جائے گی۔

اس سے قبل ڈی جی عامرعلی خان نے بتایا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید اور دیگر سہولیات دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی آگاہی کیلیے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جبکہ یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز میں پاک آئی ڈی مہم شروع کر دی گئی، انہوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور تکنیکی مسائل حل کر دیے گئے۔