ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے جدہ کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کا احتجاج

لاہور سے جدہ کی پرواز 3 گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ، مسافروں کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئر لائنز کی پرواز کو 3 گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ کردیا گیا،  نجی ایئر لائنز کی پرواز کےلیے عمرہ زائرین سمیت 250 سے زائد مسافروں کو بورڈنگ کارڈز جاری کئے گئے تھے۔

 پرواز کی اچانک منسوخی پر مسافروں کی ایئرلائن عملے کے ساتھ تکرار، ایئرپورٹ پر دھرنا دے دیا۔ مسافروں نے فوری طور پر جدہ روانہ کئے جانے کا مطالبہ کردیا۔

 نجی ایئرلائن کی پرواز کو صبح 11 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا، انتظامیہ کی جانب سے پرواز کی ایک گھنٹہ تاخیر سے روانگی کا بتایا گیا۔ بعد ازاں احرام میں ملبوس مسافروں کو وجہ بتائے بغیر پرواز منسوخ کردی گئی۔