ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہوریوں کیلئے بڑی خبر ,ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے پر دوبارہ غور شروع

 لاہوریوں کیلئے بڑی خبر ,ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے پر دوبارہ غور شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 دورِ نایاب :لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے پیش نظر حکومت پنجاب نے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے اہم اجلاس میں منصوبے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور ایل ڈی اے کو بی او ٹی (Build-Operate-Transfer) بنیاد پر دوبارہ پلاننگ کا ٹاسک سونپ دیا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے منصوبے کی لاگت اور ڈیزائن کا ازسرنو تخمینہ لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ منصوبے پر ممکنہ طور پر ٹول لگانے اور 30 سال یا اس سے کم مدت کے لیے بی او ٹی بنیادوں پر دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

 منصوبے کی بحالی سے لاہور میں شہریوں کو ٹریفک کی سنگین صورتحال سے نجات دلانے کی امید کی جا رہی ہے۔