ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ، بانی کے بیٹے آجائیں تو اپوزیشن مختلف ہو سکتی ہے: فواد چوہدری

مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ، بانی کے بیٹے آجائیں تو اپوزیشن مختلف ہو سکتی ہے: فواد چوہدری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں مزید سیاسی پارٹیوں کی گنجائش نہیں ہے، جو بھی سیاسی جماعت بنے گئی اس کی حیثیت ریحام خان کی پارٹی جیسی ہوگی، مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سینیٹ کی بندر بانٹ میں مصروف ہے، سیٹیں کم زیادہ ہونا اس وقت مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، موجودہ پی ٹی آئی لیڈرز نے بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل میں رکھنے میں کردار ادا کیا ہے، الزام ہے کہ لیڈر شپ نہیں چاہتی کہ بانی باہر آئیں ورنہ ان کی لیڈری ختم ہو جائے گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ لیڈر شپ کوئی تحریک نہیں چلاسکتی، بانی کے بیٹے آجائیں تو اپوزیشن مختلف ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ کا تحریک میں کوئی کردار نہیں ہے، سیاسی حکمت عملی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکلتے۔

Ansa Awais

Content Writer