عابد چودھری:سی سی ڈی کے مزید دو مبینہ پولیس مقابلے رپورٹ ہوئے ہیں ،چوہنگ میں ہونے والے مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق اشتہاریوں کی اطلاع پرسی سی ڈی نے چوہنگ میں چھاپہ مارا،6 ڈاکو گھر میں ڈکیتی کیلئے موجود تھے،پولیس پارٹی کو دیکھتے ملزمان نے فائرنگ کر دی، کراس فائرنگ میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے،ڈٓاکوؤں میں یاسین، سرفراز اور علی رضا شامل ہیں۔
3 مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔