انور عباس: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار 21 سے 28 جولائی تک امریکہ کے دورے پر رہیں گے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے اجلاسوں کی قیادت کریں گے۔
نیویارک اور واشنگٹن میں اہم دو طرفہ و کثیر الجہتی ملاقاتیں متوقع ہے، سعودی عرب و فرانس کی میزبانی میں ہونے والی دو ریاستی حل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ عالمی سفارتی کانفرنسوں میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کریں گے،نیویارک آمد پر اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اور امریکہ میں پاکستانی سفیر نے استقبال کیا۔
فلسطینی کاز اور بین الاقوامی امن کے فروغ کے لیے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔