ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا میں فراری کی جدید ترین کار "ڈیٹونا ایس پی تھری"‘ متعارف کروا دی

کیلیفورنیا میں فراری کی جدید ترین کار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیلفورنیا میں دنیا کی سب سے بڑی آٹو کمپنی ’’ فراری ‘‘ نے رواں برس کی سب سے جدید اور شاندار کار ڈیٹونا ایس پی تھری متعارف کروا دی ہے۔

  فراری کی جانب سے اس سے قبل 2021 میں ڈیٹونا کا پہلا ماڈل متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اب دوسرا ماڈل مارکیٹ میں لانچ کیا گیا ہے جس کی قیمت 2.25 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

  گاڑی کی باڑی کا ڈیزائن انتہائی جدید ہے جبکہ اس کے ٹائروں کو پہلی مرتبہ فل ریس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،ایس پی تھری کار ماڈل کی خاص بات یہ ہے کہ اس گاڑی کو نیلام کرنے کا مقصد خیراتی تنظیم ’’سیو دی چلڈرن‘‘ کے لیے خیرات کرنا ہے۔

 گاڑی کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو بچوں کے تحفظ کی تنظیم کو خیرات کی جائے گی ، گاڑی کی باڈی کو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے۔

 گاڑی کے ٹائروں کو ری سائیکل ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے جن کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے ، اس کا انجن وی 12ہے جس سے گاڑی کو 2.8سیکنڈ میں 97کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھگانے میں مدد ملتی ہے ۔