افسوس ناک واقعہ ، دریائے راوی میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب گیا

افسوس ناک واقعہ ، دریائے راوی میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں دریائے راوی میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب گیا ۔ کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے باوجود سراغ نہ ملا۔
 ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ راوی گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں دریائے راوی میں نہاتےہوئے 13 سالہ مجید ڈوب گیا ۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیمز موقع پر پہنچیں۔جنہوں نے دو گھنٹوں تک سرچ آپریشن جاری رکھا ۔تاہم لڑکےکا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ اندھیرا ہونے پر سرچ آپریشن کل صبح تک مؤخر کر دیا گیاہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے سرچ آپریشن کل صبح 7 بجے دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔