ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب سے سندھ میں تاریخی نقصان ہوا ہے, بلاول بھٹو زرداری

سیلاب سے سندھ میں تاریخی نقصان ہوا ہے, بلاول بھٹو زرداری
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر ایسے مکانات بنا کر دے رہے ہیں جنہیں آئندہ سیلاب سے نقصان نہیں پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثر مکانات کے مالکان کی مالی مدد کریں گے اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کو آہستہ آہستہ پورا کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سندھ میں تاریخی نقصان ہوا ہے لیکن ایسے گھر بنا کر دے رہے ہیں جنہیں آئندہ سیلاب سے نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو مالی طور پر مضبوط بناکر پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کیا جاسکتا ہے۔بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق بھی دیے جارہے ہیں، صوبے بھر میں 20 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل ہوگا تو سیلاب متاثرین کی حالت بہترہوگی۔انہوں نے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو مالی طور پر مضبوط کرنے سے پورا خاندان معاشی طور پر مستحکم ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انقلابی منصوبے لے کر آتی ہے، الیکشن دور نہیں ہے، ہم اسی قسم کے منصوبے دیگر منصوبوں کیلئے لائیں گے، الیکشن جیتنے کے بعد عوام دوست منصوبے شروع کرائیں گے۔اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاؤں وکیا سانگی آمد، سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ملک نجف خان اور سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن چیف ایگزیکٹو آفیسر دیتل کلہوڑو نے تعمیر ہونے والے گھروں سے متعلق بریفنگ دی۔