اویس کیانی : مہنگائی کے ستائے شہری ایک اور اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار،پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا ڈیلر مارجن میں اضافے کیلئے حکومت پر دباؤ ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا ڈیلرمارجن میں81.16فیصد تک مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایسوسی ایشن کافی لیٹر ڈیزل پرڈیلرمارجن میں5.67 روپے اضافے کا مطالبہ ہے ۔منظوری پرڈیزل پرفی لیٹر مارجن7روپے سے بڑھ کر12.67 روپے ہوجائے گا ۔ فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں5.65 روپے اضافے کا م طالبہ کر دیا ۔منظوری پر پیٹرول پرفی لیٹر مارجن7روپے سے بڑھ کر12.65 روپے ہوجائے گا ۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈیلرمارجن میں اضافہ ہونے پر قیمت کا حصہ بنے گا ۔ ایک سال قبل حکومت ڈیلر مارجن میں69.49 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے۔حکومت نے گذشتہ سال ڈیلر مارجن میں فی لیٹر2.87 روپے تک اضافہ کیا تھا ۔اس وقت پیٹرول کے فی لیٹر میں ڈیلر مارجن کاحصہ2.77 فیصد بنتا ہے۔ڈیزل کے فی لیٹر میں ڈیلر مارجن کا حصہ 2.76 فیصد بنتا ہے۔مہنگائی،لاگت بڑھنے سے مارجن میں اضافہ ناگزیر ہے۔بجلی کی قیمت،تنخواہیں بڑھنے سے بھی مارجن میں اضافہ ضروری قرار دیا گیا ۔