ویب ڈیسک: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گیا، 40 پیسے کی کمی سے امریکی کرنسی 284 روپے کی سطح پر آگئی۔
ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کمی سے 284.75 روپے پر آگئی۔واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں گزشہ کئی روز سے اضافہ جاری تھا۔