ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد ایوان کا انتخاب آج، اراکین اسمبلی پر نئی پابندی عائد

Punjab Assembly
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ایوان کا انتخاب آج، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے، اراکین اسمبلی کے ایوان میں موبائل لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی.
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آج 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا، فری اینڈ فیئرالیکشن کے انعقاد کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، سپیکر باکس ، آفیسر باکس اور مہمانوں کی گیلریاں بند ہوں گی، تاہم میڈیا گیلری کھلی ہوگی۔

سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ اراکین، اسمبلی کی طرف سے جاری شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں, اراکین اسمبلی کا اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ڈیوٹی فری شاپ کی طرف واقع گیٹ سے ہو گا، پولیس اسمبلی سیکرٹریٹ کی چار دیواری کے باہر انتظامی معاملات کنٹرول کرے گی، میڈیا پریس گیلری کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی کوریج کرے گا۔