ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: عدالت سے اہم خبر آگئی

Lahore high court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن صاف شفاف کرانے کےلئے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج جواب طلب کرلیا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے تحریک انصاف کی ایم پی اے زینب عمیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا۔ اراکین اسمبلی کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو ہراساں کیا جا رہا ہے، عدالت فوری وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب صاف شفاف کروانے کا حکم دے۔