ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انعام بٹ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پہلوان انعام بٹ
کیپشن: رستم پاکستان انعام بٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ اکھا ڑے میں مخالف پہلوانوں کو دھول چٹا کر ملک کا نام روشن کر نیوالے  انعام بٹ نے والد کے ہمراہ خاندانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی بیگمات کی عید کو یادگار بنادیا۔ انعام بٹ نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد کچن کا مورچہ سنبھال کر بہترین شیف ہو نے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

بڑی عید پر مرد سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں جبکہ خواتین کچن میں فرمائشی پکوانوں کی تیاری میں مصروف رہتی ہیں، رستم پاکستان انعام بٹ کے گھر  ماجرا ہی مختلف نکلا۔ انعام بٹ نے اپنے والد لالہ صفدر کے ہمراہ ملکر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد کچن میں کھا بوں کی تیاری کا محاذ سنبھالتے ہوئے مٹن قورمہ، مٹن بریا نی، مٹن پلاؤ سمیت مختلف پکوان تیار کئے۔

فن پہلوانی میں حریف پہلوان کو چاروں شانے چت کر نے کے داؤ پیچ تو اپنے والد سے سیکھے تھے مگر آج انعام نے اپنے استاد سے ہی اچھے کھابے بنانے کے گر بھی سیکھ لیے، کھانوں کی تیاری کے بعد استاد شاگرد باپ بیٹے نے اپنی اپنی بیوی کے ساتھ مل کر عید کے پکوانوں پر خوب ہا تھ صا ف کئے۔

انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی خاندانی روایت ہے کہ عید کے روز خواتین کو آرام دینے کیلئے مرد کچن کا محاذ سنبھال کر بیگمات کے فرمائشی کھانے خود تیار کر تے ہیں اس لئے آج عید کے روز انہوں نے اپنے والد اور استاد کے ساتھ ملکر خود کچن میں کھانے تیار کئے ہیں۔ انعام بٹ کی اہلیہ نے لذید اور مزیدار کھانے تیار کرنے پر انعام کو ایک اچھا شیف ہونے کے اعزاز سے نوازتے ہو ئے کہنا تھا کہ آج ان کے سسر اور شوہر نے مل کر کھانے تیار کر کے پوری فیملی کی عید کو سپیشل بنا دیا ہے۔