شہزاد خان ابدالی: ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد کیمپ جیل کا دورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی، پھول اور مٹھائی تقسیم کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے جیل سپرنٹنڈنٹ نورالحسن کے ہمراہ کیمپ جیل کا دورہ کیا. سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر کیمپ جیل کا دورہ کیا گیا ہے، کیمپ جیل کے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی ہے۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ہے۔
انتظامات کا جائزہ لینے کےلیے کیمپ جیل کا دورہ کیا۔
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) July 21, 2021
وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر جیل کے اسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور مٹھائی تقسیم کی۔ کیمپ جیل میں قید موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔ بچوں کو عید کی مبارکباد دی ، خطاب کیا اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی۔ pic.twitter.com/o0dsc8y1Oc
ڈی سی مدثر ریاض ملک کیمپ جیل میں قید بچوں کے پاس بھی گئے، ان سے ملاقات کی اور مٹھائی دی. ڈی سی نے قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا آج عید کا پہلا دن ہے، اس دن لوگ اللہ کی رضا کی خاطر جانور کی قربانی کرتے ہیں۔ بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسان غلطی کرتا ہے، میری اللہ سے دعا ہے کہ آپ لوگ جلد از جلد ذمہ دار شہری بن کر جیل سے باہر نکلیں۔