( رضوان نقوی ) ان لینڈ ریونیو سروس کے 67 افسروں کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی، آئی آر ایس کے سید ناصر جمال شاہ، سید فیضان علی زیدی اور سیماب ولید ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے لاہور سمیت ملک بھر کے ٹیکس دفاتر میں تعینات ان لینڈ ریونیو سروس کے 67 افسروں کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ آئی آر ایس کے سید ناصر جمال شاہ، سید فیضان علی زیدی، سعدیہ ندیم، علی حسن وڑائچ اور مہوش سمیع کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔
اسی طرح طالب حسین، محمد حسنین شاہ، محمد ذیشان، کرن زہرہ، عالیہ خورشید، عامر یٰسین، مدیحہ بتول، سائرہ خان، عامر اسلم، سیماب ظفر اور ثناء غوث کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دی گئی ہے۔
ان لینڈ ریونیو سروس کے ملک سمیع اللہ خان، عثمان اعظم بھٹی، محمد حسنین شمیم، انعم طاہر، محمد نوید، عدنان جبار، ظہور احمد، وسیم احمد، عاطف نواز وڑائچ، محمد ندیم اسد، تابندہ شاہین اور ثناء اللہ بھی گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسروں میں شامل ہیں۔