گاڑیوں کی چابیاں چرانے والا گروہ سرگرم

گاڑیوں کی چابیاں چرانے والا گروہ سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) شورومز سے قیمتی گاڑیوں کی چابیاں چرانے والا گروہ سرگرم عمل ہو گیا، وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گروہ نے ایک ہی روز میں متعدد شورومز سے چابیاں چرائیں۔ کار سوار گروہ نے جیل روڈ پر واقع سٹی کار سنٹر، میٹرو کار پوائنٹ اور مولانا شوکت علی روڈ پر واقع شوروم سے قیمتی گاڑیوں کی چابیاں چرائی گئیں۔ سٹی کار سنٹر کے مالک چودھری انور کا کہنا ہے کہ ملزمان گاڑی دیکھنے کے بہانے آتے اور پھر چابی چرا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس چور شوروم سے چابیاں چراتا ہے۔ شوروم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چابیاں چوری ہونے کے بعد خدشہ ہے کہیں گاڑیاں نہ چوری ہو جائیں۔ پولیس وارداتوں کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب شاد باغ پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر عدنان، ذیشان، فخر اور عمران کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے چار کاریں، ایک موٹر سائیکل رکشہ، چار موٹر سائیکلیں، پچاس ہزار نقدی، سات موبائل فونز اور دو پسٹل برآمد کئے گئے۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔