ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم بی بی ایس امتحانات کے نتائج کا اعلان

ایم بی بی ایس امتحانات کے نتائج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ائیر سپلیمینٹری نتائج کا اعلان کر دیا، 46 امیدواروں میں سے 42 کامیاب ہوئے۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے ایم بی بی ایس سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ مجموعی طور پر امتحان میں کل 46 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 42 امیدوار کامیاب ہوئے۔ وی سی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ امتحان کا انعقاد کورونا ایس اور پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

  نتائج کی تفصیل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ امیدواران نے کورونا وبا کے باوجود حفاظتی اقدامات کے ساتھ کامیابی سے امتحانات منعقد کروانے اور بر وقت نتائج کا اعلان کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

دوسری جانب یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2020 کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تر جمان یو ایچ ایس کے مطابق فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات یکم جنوری 2021 سے شروع ہوں گے، سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 12 جنوری 2021، تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 11 دسمبر 2020 اور فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 26 جنوری 2021 سے شروع ہوں گے۔

اسی طرح فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2 فروری 2021 سے شروع ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ثاقب محمود نے بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یو ایچ ایس کے الحاق شدہ میڈیکل کالجوں پر ہوگا۔