ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا پردہ فاش کردیا

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا پردہ فاش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا پردہ فاش کردیا۔
 
سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ڈاکٹر فاروق ستار سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کر رہی ہیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ انہیں فاروق ستار سے ملاقات کا بالکل مزا نہیں آیا۔ ویڈیو بنانے والے نے حریم شاہ سے سوال پوچھا کہ فاروق ستار ایلوپیتھک ہیں یا ہومیو پیتھک ہیں ، اس پر حریم شاہ نے کہا کہ فاروق ستار خواجہ سرا ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بارے میں انہوں نے بتایا تھا کہ دونوں کی ملاقات ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی جس میں فاروق ستار نے ان سے اپنی سیاسی جماعت کو اوپر لانے کے حوالے سے مشورہ مانگا تھا۔

یاد رہے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے ان کا موبائل نمبر ناٹی گرل کے نام سے محفو ظ کیا ہوا ہے اور وہ چھ سات ماہ سے رابطے ميں ہیں۔دوران انٹرویو حریم شاہ نے کراچی میں فاروق ستار سے آخری ملاقات کا احوال بھی بتایا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی سی ہوٹل میں مجھ سے خصوصی طور پرملنے آئے، میں اپنی 3 دوستوں کے ساتھ ان سے ملنے گئی تھی اور ہماری گپ شپ بھی ہوئی، ہم نے آم اور ديگر پھل بھی کھائے اور ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہماری ملاقات رہی۔


حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے ان سے کہا کہ میری جماعت کے مالی حالات ٹھیک نہیں جبکہ میری جماعت نیچے جارہی ہیں مجھے کچھ مشورہ دیں۔دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار نے ٹک ٹاک گرل حریم کے انکشافات کی تردید کردی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer