ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشے کی حالت میں ڈرائیونگ ؛ سخت سزا کا بل پیش

نشے کی حالت میں ڈرائیونگ ؛ سخت سزا کا بل پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے سخت سزا کے لیے ہو جائیں تیار قومی اسمبلی میں پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل 2025 پیش کردیا گیا 

یہ ترمیمی بل ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، رکن پیپلزپارٹی مرزا اختیار بیگ اور ارشد عبداللہ وہرا نے پیش کیا ۔

 بل کے متن کے مطابق نشے میں ڈرائیور پر  " قتل خطا بوجہ نشہ آور جرم لاگو ہوگا۔ نشے میں حادثے کے مرتکب کو دس سال تک قید اور پانچ لاکھ تک جرمانے کی سزا ملے گی۔ہر اس حادثے جس میں موت یا شدید جسمانی چوٹ واقع ہو تو تھانے کا انچارج یا تفتیشی افسر جو سب انسپکٹر کے عہدے سے کم نہ ہو بغیر کسی تاخیر کے ملوث ڈرائیور میں نشے میں ہونے کا پتا لگانے کے لیے سانس، خون، تھوک ٹیسٹ  کرانے کا پابند ہوگا ،

 ڈرائیور نشے میں ہونے کا ٹیسٹ میں تصدیق کی صورت میں انچارج پولیس افسر ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ لگائےگا۔ڈرائیور نشے میں ہونے کا ٹیسٹ میں تصدیق کی صورت میں انچارج پولیس افسر ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 322 یا 302 کے تحت درج کرے گا ۔