سٹی 42: پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 4ہزار پتنگیں، 180 ڈورکی چرخیاں برآمد کرلیں ۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ شیرا کوٹ نے بکر منڈی کے قریب کارروائی کی،پتنگیں اور ڈور حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے برعکس پائی گئیں ۔ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایت پرڈی ایس پی شکیل کھوکھرموقع پرپہنچے۔
غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلر بھی گرفتار ہوئے ۔ملزمان پتنگیں آن لائن آرڈر و سپلائی کے دھندے میں ملوث تھے۔ملزمان سمیع،اویس اور برآمد سامان تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا۔
ا یس پی ڈولفن نے کہا مقررہ تاریخوں کے علاوہ پتنگ بازی، فروشی پر زیرو ٹالرنس ہے،قانون پر عمل درآمدکیلئے ڈولفن سکواڈ پوری قوت سے حرکت میں ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App