سٹی 42: ٹریفک پولیس لاہور کی یونیفارم تبدیل کردی گئی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹریفک پولیس کے آفس اورفیلڈ سٹاف کی یونیفارم الگ الگ ہو گی۔
آفس سٹاف یونیفارم میں بلیو کلر کا پینٹ کوٹ شامل ہو گا۔ ٹریفک پولیس کے فیلڈ سٹاف کیلئےجرسی اور ریفلیکٹر کا یونیفارم ہو گا۔یونیفارم تبدیلی کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے الیکٹرک کار دینے کی تقریب میں نئے یونیفارم کی منظوری دی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App