وقاص عظیم :نجکاری کمیشن نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ملازمین کی ترقیوں اور ٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کی درخواست منظور کر لی ۔
ذرائع کے مطابق آئیسکو کے 239 ملازمین کو مختلف کیٹیگریز میں ترقی اور ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کی اجازت دی گئی ہے۔ مختلف کٹیگریز کے ملازمین کی ترقی اورٹائم اسکیل اپ گریڈیشن کی درخواست تھی، ترقیوں وٹائم اسکیل اپ گریڈیشن پر اخراجات کا سالانہ تخمینہ تقریبا85لاکھ روپے ہے۔
پاور ڈویژن نے آئیسکوملازمین کی ترقیوں سےمتعلق نجکاری کمیشن کوخط لکھا تھا،نجکاری کمیشن نے نجکاری فہرست میں شامل ڈسکوزمیں تعیناتیوں،ترقیوں پر پابندی لگائی تھی۔
واضح رہے کہ اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل ہے۔