قومی ہاکی ٹیم ایک مرتبہ پھر ہاکی اولمپکس مقابلوں سے باہر

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: قومی ہاکی ٹیم ایک مرتبہ پھر ہاکی اولمپکس مقابلوں سے باہر ہوگئی۔ 

 اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوگئی، قومی ہاکی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست ہوئی۔  پاکستانی ٹیم کی جانب سے دونوں گول ابوبکر محمود نے سکور کئے۔ 

واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم مسلسل تیسری مرتبہ اولمپکس ہاکی مقابلوں میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان نے آخری مرتبہ لندن اولمپکس کے ہاکی مقابلوں میں شرکت کی تھی۔ 

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے تین مرتبہ اولمپکس گولڈ میڈل جیت  رکھا ہے، پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس گولڈ میڈل جیتا تھا۔