آصفہ بھٹو زرداری کا جلسے میں مثالی شرکت پر زندہ دلانِ لاہور سے اظہار تشکر

Asifa Bhutto Zardari, Lahore, PPP, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:  بی بی آصفہ بھٹو زرداری نےجلسے میں مثالی شرکت پر زندہ دلانِ لاہور سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج لاہوریوں نے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت کے چاہنے والے ہیں اور سیاست میں نئی سوچ کو پسند کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ  آج کا تاریخی جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لاہور والوں نے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھنے والے کو مسترد کردیا ہے۔ دنیا دیکھ لے کہ لاہور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا ہے۔

 آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن لاہور والوں کا ایسا پاور شو نہیں کرسکتی جیسا آج مختصر نوٹس پر پاکستان پیپلزپارٹی نے کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار کو مباحثے کا چیلنج کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے وزارت عظمی کے امیدوار میں اگر ہمت ہے تو وہ ٹی وی پر لائیو آکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مباحثے کے چیلنج کا سامنا کریں۔