زور دار طریقہ سے الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، جہانگیر ترین

زور دار طریقہ سے الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، جہانگیر ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ زور دار طریقہ سے الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ 

ملتان میں جہانگیر ترین نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، این اے 149 میرا گھر ہے،  اس حلقہ کی خدمت کرنے آیا ہوں۔ 8 فروری کے بعد کام شروع کر دیں گے۔ جس کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں تو اس کے ساتھ کھڑا رہتا ہوں،  میں کسی آدمی کو ضائع نہیں کرتا۔ میرے ساتھ جو کھڑے ہوتے ہیں دیر تک کھڑے رہتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنا اولین فرض ہے۔ روزگار کے بغیر ملک نہیں چلتا، 5 سال کے لئے حکومت آئے گی تاکہ کام کرسکیں۔ تعلیم و صحت کی بہترین سہولتیں دیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔