دیرینہ دشمنی پر 13ماہ میں خواتین ،بچوں سمیت 450 افراد قتل ہوئے

دیرینہ دشمنی پر 13ماہ میں خواتین ،بچوں سمیت 450 افراد قتل ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں دیرینہ دشمنی سمیت مختلف وجوہات پر قتل کی وارداتوں میں اضافہ،گزشتہ 13ماہ میں خواتین ، بچوں سمیت450افرادکو قتل ہوئے۔
دیرینہ دشمنی سمیت مختلف وجوہات پر گزشتہ 13ماہ میں خواتین ، بچوں سمیت450افرادکو قتل کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق قتل کےمقدمات میں 1117 ملزمان نامزدہوئے ، 703 ملزمان کو گرفتار  کیا گیا جبکہ 414 ملزمان پولیس کی پہنچ میں نہ آسکے۔ 302نئے ،122پرانے مقدمات کےچالان عدالتوں میں بھجوائے گئے
، 55نئے اور 26پرانے مقدمات منسوخ کر دئیے گئے ۔ قتل کے مقدمات کے چالان مکمل کرنے کاتناسب 79فیصد رہا جبکہ 46مقدمات ٹریس نہ ہو سکے اور 47مقدمات زیر تفتیش ہیں ۔
پولیس حکام کا اس بارے میں کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔