پاکستان میں انٹرنیٹ کئی گھنٹے جزوی تعطل کے بعد بحال ہوگیا

Internet breakdown, Pakistan Internet breakdown, Internet blocked, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں انٹرنیٹ کئی گھنٹے  کےجزوی تعطل کے بعد بحال ہوگیا۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے بتایا ہے کہ انٹر نیٹ تکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوا تھا۔

جمعہ کی شام اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،کراچی، پشاور اور کوئٹہ اور  دیگرشہروں میں انٹرنیٹ کی سروس میں تعطل کی شکایات سامنے آئیں تھی۔ بعض علاقوں میں صارفین کو سوشل میڈیا کے نام سے موسوم فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ایکس کی ویب سائٹس  تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم ورلڈ وائیڈ ویب تھوڑی سپیڈ کے ساتھ بدستور کام کرتا رہا۔

 متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر رسائی نہ ہونے کی شکایات کیں۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)  نے بتایاکہ کچھ دیر قبل انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ ہماری وجہ سے بلاک ہوا، پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دعویٰ

 چند روز قبل 7 جنوری کی شام کو بھی فیس بک، یوٹیوب اور ایکس جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹس پاکستان میں رک گئی تھیں جبکہ ویب براؤزنگ بھی سست روی کا شکار ہوگئی تھی۔ تب بھی یہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ انٹرنیٹ کو بلاک کیا گیا ہے، جمعہ کی شام بھی ایک سیاسی جماعت کے کارکن یہ بتاتے رہے کہ ان کی سیاسی جماعت کی سوشل میڈیا میں کسی سرگرمی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ جزوی طور پر بلاک کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا اعلان

 نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولانگی نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ میں جو تعطل آیا تھا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی جسے درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے.

پی ٹی اے کا اعلامیہ 

پی ٹی اے کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ میں جو  تعطل آیا اس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔

تکنیکی خرابی درست کرکے انٹرنیٹ کو ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے.