ایل ڈی اے میں کروڑوں روپے کا فراڈ ،ریکارڈ کہاں ہے؟

LDA
کیپشن: LDA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : ایل ڈی اے کے 10 کروڑ کہاں خرچ ہوئے؟کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ ڈے کیئر سینٹر،گاڑیوں کی مرمت،پٹرول کے نام پر اخراجات کا ریکارڈ غائب۔ حکام کے مطابق آڈٹ پیرا لگا کر پبلک اکائونٹس کمیٹی میں جواب مانگا جائے گا.
 مالی سال دو ہزار اکیس بائیس میں پنجاب کے اندر نان پروڈکشن کیسز کی تعداد بہت زیادہ تھی،جس میں صوبائی محکموں نے کروڑوں روپے اخراجات تو کیے مگراے جی آفس کو ان اخراجات کی دستاویزات فراہم نہ کیں۔ دستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے میں ڈے کیئرسنٹر اور پیٹرول کے نام پر 10 کروڑ کے اخراجات کیےگئے۔ایل ڈی اے حکام اے جی آفس کو 10 کروڑ روپے کا حساب نہ دے سکے۔ڈے کیئرسنٹر کے نام پر 5 کروڑ 39 لاکھ روپے اورگاڑیوں کی مینٹینس،پیٹرول کے نام پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کےاخراجات کیےگئے۔تاہم ریکارڈ غائب ہے۔اے جی آفس کےحکام کا کہنا ہے کہ آڈٹ پیرا لگا کر اب پبلک اکائونٹس کمیٹی میں جواب مانگا جائے گا۔