حسن علی : مرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی, چکن 20 روپے کلو سستا کر دیا گیا.
زندہ مرغی کی قیمت 13 روپے کمی کے بعد 328 روپے اور مرغی کا گوشت 20 روپے کمی کے بعد 492 روپےکلوہوگیاہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت 289 روپے درجن کی سطح پر برقرار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے مٹن اور بیف کے بعد مرغی کا گوشت بھی بہت مہنگا ہوگیا ہے، مہنگائی میں کافی حد تک کمی کی جائے۔
مرغی فروشوں کا کہنا ہےاس وقت رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے،رسد میں بہتری برقرار رہی توقیمت میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔