ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نان اور روٹی کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان

Naan Roti Price
کیپشن: Naan Roti Price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:عوام کیلئے ایک اور بری خبر،  متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے کل سے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا، سادہ روٹی 16 اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وحید عباسی نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل جب تندور مالکان نے سول سیکرٹریٹ کے باہر فائن اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے احتجاج کیا۔تو اس وقت انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ آٹے اور فائن کی قیمت میں کمی کی جائے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا اور آج بھی فائن کا 80 کلو کا تھیلا 12 ہزار اور آٹے کا 15 کلو کا تھیلا 2 ہزار روپے میں مل رہا ہےجس کے باعث موجودہ قیمت پر روٹی اور نان فروخت نہیں کر سکتے۔

@24newshdofficial #24news #breaking #foryou ♬ original sound - 24newshdofficial

انہوں نے کہا کہ نئی قیمت کا اطلاق کل سے ہوگا، اگر حکومت نے موجودہ قیمت پر روٹی اور نان فروخت کروانا ہے تو فائن کا تھیلا 8 سے 9 ہزار روپے اور آٹے کا تھیلا 14 سو سے 15 سو روپے میں فراہم کرے۔