سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار

Salman Shahbaz
کیپشن: Salman Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت اسپیشل جج سینٹرل نے کی۔اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ سلمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد نہیں ملے، سلمان شہباز کے خلاف کک بیکس کے شواہد نہیں ملے۔

دوران سماعت جج نے استفسار کیا کہ چالان کے ساتھ لف ریکارڈ کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ چالان کو باقاعدہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد پیش کر دیں گے۔عدالت نے کہا کہ آپ سے چالان پڑھنے کے لیے لیا ہے، واپس کر دیں گے۔

سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ چالان میں ایف آئی اے نے سلمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، جس پر سلمان شہباز اور طاہر نقوی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔