انارکلی دھماکہ میں بڑی پیشرفت، مبینہ دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر

انارکلی دھماکہ میں بڑی پیشرفت، مبینہ دہشت گردوں کی تصاویر منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: گزشتہ روز لاہور شہر کی معروف مارکیٹ پان منڈی میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجہ میں 28 افراد زخمی، 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انارکلی بازار میں کاروباری سرگرمیاں بھی جزوی طور معطل ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے والوں اداروں نے تفتیش کے ابتدائی مراحل مکمل ہونے تک جائے وقوعہ کو سیل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب 2 مبینہ سہولت کار ریکی کرتے رہے۔ مبینہ دہشت گرد اور اس کے سہولت کار جائے وقوعہ پر پائے گئے جبکہ مبینہ دہشت گرد سہولت کاروں ایک دوسرے کے ساتھ فون پر رابطے میں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولت کاروں اورمبینہ دہشت گرد تینوں شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔ دھماکے 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرکے تحقیقات کاعمل جاری ہے۔