ممتاز پی ٹی وی ڈرامہ رائٹر و شاعر ڈاکٹر ڈینس آئزک انتقال کرگئے

ممتاز پی ٹی وی ڈرامہ رائٹر و شاعر ڈاکٹر ڈینس آئزک انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : ممتاز پی ٹی وی ڈرامہ رائٹر و شاعر ڈاکٹر ڈینس آئزک  چل بس، مرحوم   ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے۔  وہ طویل عرصے سے کینیڈا میں مقیم تھے۔ 

ڈاکٹر ڈینس آئزک طویل عرصے سے کینیڈا میں ہی مقیم تھے۔ دوراہا، سلاخیں، کرب، بارش، کروبی، تھوڑی سی زندگی ان کے مشہور ڈرامے تھے۔ انہوں نے گیسٹ ہاؤس کی کچھ اقساط اور ثمینہ پیرزادہ کی فلم’’انتہا‘‘ کا اسکرین پلے بھی لکھا۔ انہوں نے فرانسیسی ناول (Around the World in Eighty Days) کا اردو ترجمہ بھی کیا۔ ڈاکٹر ڈینس آئزک کو 1979 میں تمغہ حُسنِ کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

ڈاکٹر ڈینس آئزک 11 جنوری 1951 کو پشاور میں پیدا ہوئے، 1970 میں خیبر میڈیکل کالج سے گریجویشن کی اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 25 سال بطور ڈاکٹر خدمات انجام دیں جبکہ 2000ء میں وہ اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا ہجرت کرگئے تھے۔
   ایک وقت تھا جب لوگ پی ٹی وی پر چلنے والے ڈراموں کا ہفتہ بھر بے چینی سے انتظار کیا کرتے تھے ،80 ء کے آغاز میں ایک نام ڈرامہ رائٹر کے طور پر اُبھرا، ان کا پہلا ڈرامہ سیریز 1982 میں ’دو راہا‘ کے نام سے ٹیلی ویژن پشاور سے ٹیلی کاسٹ ہوا۔ پھر سلسلہ واران کے مشہور ڈرامے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے گئے۔ ان کے ڈراموں کی فہرست میں سلاخیں 1988، کرب، بارش 1990، کروبی 1992، اور پھر کچھ اقساط گیسٹ ہاؤس 1992 کے علاؤ ہ تھوڑی سی زندگی 1999، شامل رہے ہیں۔ان کے خالق کانام آج کہیں نظر نہیں آتا ،وہ نام ہے۔

ڈاکٹر ڈینس آئزک کا جن کے لکھے ڈرامے ثمینہ پیرزادہ کی پروڈکشن میں نشر ہوا کرتے تھے ۔لوگ بڑے جوش و جذبے اور عقیدت سے ان کے لکھے ڈرامے اور فلمیں دیکھا کرتے تھے۔ ڈاکٹر ڈینس آئزک 11 جنوری 1951 کو پاکستان کے شہر پشاور میں پیدا ہوئے ،1970 میں خیبر میڈیکل کالج سے گریجویشن کی ،بعدازاں لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل میں 25 سال بطور ڈاکٹر خدمات انجام دیں ،پھر 2000 میں اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا چلے گئے۔