پی سی بی کےانٹرنیشنل براڈ کاسٹرز کیساتھ معاہدے

پی سی بی کےانٹرنیشنل براڈ کاسٹرز کیساتھ معاہدے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پی سی بی کے بین الااقوامی براڈ کاسٹرز کے ساتھ معاہدے طے پاگئے۔

دنیاکے نامور براڈکاسٹرز پاکستان کرکٹ کودنیا بھرمیں پہنچائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے دنیا کے ٹاپ براڈ کاسٹرز کے ساتھ معاہدے طے پاگئے، وِلو ٹی وی، فلو اسپورٹس، اسکائے اسپورٹس اوراسکائے نیوزی لینڈ پاکستان میں ہونے والی ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ براڈ کاسٹ کریں گے۔

معاہدے کے تحت براڈ کاسٹرز 2023 تک پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز نشر کریں گے۔ پی سی بی ایچ ڈی کوالٹی میں اپنی پراڈکشن خود کرنے کاسلسلہ جاری رکھے گا، سپر اسپورٹس کے ساتھ پی سی بی کا پہلے ہی براڈکاسٹنگ معاہدہ ہے۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer