(حافظ شہباز علی) جنوبی افریقہ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ، شرجیل خان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا امکان روشن ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ساتھی سلیکٹرز سے اوپنرشرجیل خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شمولیت پر رائے طلب کرلی ہے، ذارئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان کے بیٹے جارح مزاج بلے بار اعظم خان کی بھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔
سنئیر بلے بازمحمد حفیظ کی ٹیم میں شرکت دستیابی سے مشروط ہے کیونکہ حفیظ ٹی 10 کھیلنے کے بعد ٹیم جوائن کرنے کے خواہاں ہیں ، فخر زمان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں کم بیک کریں گےجبکہ صہیب مقصود، زاہد محمود، ذیشان ملک کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 11 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔