لاہوریوں کیلئے خوشخبری، محفل موسیقی میلہ سجنے کو تیار

لاہوریوں کیلئے خوشخبری، محفل موسیقی میلہ سجنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٓ( زین مدنی ) لاہور میوزک میٹ 2020 کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا، لاہور میوزک میٹ یکم اور دو فروری کو الحمراآرٹ سینٹر میں منعقد کیا جائے گا۔      

میلوں کے شہر لاہور کے موسیقی کے سب سے بڑے میلے لاہور میوزک میٹ دوہزار بیس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایل ایم ایم یکم اور دو فروری کو الحمراآرٹ سینٹر مال روڈ میں منعقد کیا جائے گا جس میں دو روز میں بیس سے زائد گلوکار، میوزیکل بینڈز اور انڈر گراؤنڈ بینڈز پرفارم کریں گے۔

ٓگلوکارہ نصیبو لعل، میکال حسن بینڈ سمیت فوک گائیکی اور ڈھول پرفارمنسز بھی ہوں گی۔ لاہور میوزک میٹ انتظامیہ نے میلے کے لئے نئے گلوکاروں کے آڈیشنز بھی شروع کررکھے ہیں جو اس میلے میں پرفارم کریں گے۔ لاہور میوزک میٹ میں موسیقی کے ساتھ میوزک پر سیشنز بھی ہوں گے۔