جی سی یونیورسٹی، طلبا کیلئے نیا نظام متعارف

جی سی یونیورسٹی، طلبا کیلئے نیا نظام متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لئے آزمائشی بنیادوں پر بائیو میٹرک حاضری کا نظام متعارف، وائس چانسلر نے لڑکیوں کیلئے بھی انٹرمیڈیٹ پروگرام لانچ کرنے کا عندیہ دے دیا۔    

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سینئر اساتذہ کو انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پڑھانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹراصغر زیدی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر سے میٹرک میں اعلی ترین نمبر حاصل کرنے والے طلبا جی سی یو آتے ہیں، انٹرمیڈیٹ کلاسز میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دیں گے۔

ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ بائیومیٹرک حاضری کے نظام کا آزمائشی طور پر آغاز انگریزی کی کلاس سے کیا گیا ہے جسے دیگر کلاسز میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور طلباء کی بورڈ قوانین کے مطابق کم از کم 75 فیصد حاضری یقینی بنانے کیلئے 5 رکنی نگران کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ کلاسز میں ماہانہ ٹیسٹ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ بہت جلد لڑکیوں کے لئے انٹرمیڈیٹ داخلے کھولے جائیں گے اس کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا جائے گا۔