ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناواں،سکول میں چوری کی واردات

مناواں،سکول میں چوری کی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی ،تھانہ مناواں کی حدود میں ایفا پرائیویٹ سکول سے چور لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور نقدی لیکر لوٹ کر فرار ہو گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود ابھی تک ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مناواں جی حدود میں ایفا پرائیویٹ سکول میں رات  گئے چور نے سکول کے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ ، دو موبائل فونز اور سکول کے ساتھ بنے ہوئے بک سٹور سے نقدی لوٹ لی،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئیں،سی سی ٹی فوٹیج میں چور کو واضع وارادت کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

سکول کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ صبح جب وہ سکول پہنچے تو دیکھا کہ میں گیٹ کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور آفس میں سامان بکھرا ہوا تھا، جس پر انھوں نے پولیس کو اطلاع کی،مناواں کے رہائشیوں کو کہنا تھا کہ علاقے میں آئے روز چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہیں مگر پولیس سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی جارہی، اگر علاقے پیٹرولنگ کے نظام کو بہتر کیا جائے تو ورادتیں روکی جاسکتی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer