(سٹی42) برائلرکی رسد میں کمی سے قیمت میں اضافہ، شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ کر 244 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زندہ مرغی 2 روپے اضافے کے بعد 168 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 4 روپے اضافے کے بعد 244 روپے فی کلوفروخت ہورہا ہے۔ فارمی انڈے1روپےاضافے کے بعد 122 روپے فی درجن فروخت ہورہے ہیں۔ 4 روز میں فارمی انڈے 4 روپے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ 2 روز میں مرغی کا گوشت 24 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔
شہری مرغی کے بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں، اور اپیل کی ہے کہ حکومت اس بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کی کمی کی وجہ سےقیمتیں بڑھ رہی ہیں جیسے ہی مال پورا ہوا، قیمتیں دوبارہ کم ہوجائیں گی۔