شہر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

شہر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری )  پولیس ہوائی فائرنگ پر قابو پانے میں ناکام، چونگی امرسدھو میں شادی کی تقریب میں منچلوں کی فائرنگ، فوٹیج کے باوجود پولیس ملزمان کو قابو نہ کر سکی۔

شہر میں شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی موبائل وڈیو میں دو افراد کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہوائی فائرنگ کے دوران درجنوں افراد پاس موقع پر موجود ہیں۔

ہوائی فائرنگ چونگی امرسدھو کے قریب سابق کونسلر خالد جمیل کے بھتیجے کی شادی کی تقریب پر ہوئی۔ شادی کی تقریب میں فائرنگ کی فوٹیج کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔